Menu
Your Cart
بسم اللہ الرحمن الرحیم

Hajj o Umrah Lamha ba Lamha | حج و عمرہ لمحہ بہ لمحہ

Hajj o Umrah Lamha ba Lamha | حج و عمرہ لمحہ بہ لمحہ
Hajj o Umrah Lamha ba Lamha | حج و عمرہ لمحہ بہ لمحہ
  • Model: ibu-46
  • SKU: ibu-46
  • ISBN: ibu-46
  • MPN: ibu-46
Sold: 0
Product Views: 3386
$40.00

Hajj o Umrah Lamha ba Lamha | حج و عمرہ لمحہ بہ لمحہ

طریقۂ حج و عمرہ اور تاریخ حرمین شریفین پر مستند اور جامع باتصویر کتاب
حج و عمرہ لمحہ بہ لمحہ قدم بہ قدم | جب قافلے حرم کو چلے | خطیب سعید احمد راشدی
حج اور عمرہ، اللہ تعالیٰ کی طرف سے اپنے بندوں کے لئے ایسے شاندار مواقع ہیں جو اس کی سابقہ زندگی کو گناہوں کی آلودگی سے پاک کرکے، ایک کورے سفید کاغذ کی طرح صاف وشفاف کردیتے ہیں، بس! شرط یہ ہے کہ مسلمان یہ عبادات پورے اخلاص کے ساتھ ادا کریں، بصورت دیگر یہ محض ایک سیرسپاٹا بن کے رہ جائے گا۔ زیرنظرکتاب ایک علمی گلدستہ ہے، اُن حضرات کی خدمت کے لئے تیار کیاگیاہے جو حج اور عمرہ سنت نبویﷺ کے مطابق کرنا چاہتے ہیں اور تاریخ حرمین سے خاص دلچسپی رکھتے ہیں۔

اس گلدستہ کو تفسیر قرآن، حدیث، اقوال صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین اور تاریخ کے باغیچوں سے چن کر گلہائے رنگا رنگ سے مزین کیاگیاہے۔اس میں محبت کی عطربیزی اور شوق وعظمت کی دل فریبی ہے۔ اس کتاب کے پانچ ابواب ہیں: ’حرم مکی‘،’حرم مدنی‘،’سفرحرم کی تیاری‘،’عمرہ اداکرنے کا مسنون طریقہ‘،’ حج بیت اللہ ادا کرنے کا مسنون طریقہ‘،’آئومدینے چلیں‘ اور’ حجۃ الوداع‘۔ کتاب میں عبارت شُستہ اور سلیس رکھی گئی ہے، کوشش کی گئی ہے کہ زائرین کے لئے یہ کتاب ایک اچھا زادسفر ثابت ہو۔اس میں حرمین شریفین کے ہر اہم مقام اور جگہ کی نشاندہی کی گئی ہے، کتاب میں حج اور عمرہ کا شاید ہی کوئی گوشہ ایسا ہو جسے زیربحث نہ لایاگیاہو۔ حج اور عمرہ کے دوران پڑھی جانے والی اکثردعائیں مختصر، آسان اور مستند ذکر کی گئی ہیں۔ مختصراً یہ کتاب حج اور عمرہ کے لئے جانے والوں کے لئے ایک مکمل گائیڈبک ہے

Write a review

Note: HTML is not translated!
Bad Good
Captcha