Menu
Your Cart
بسم اللہ الرحمن الرحیم

لبیک ممتاز مفتی Labaik Deluxe Edition Mumtaz Mufti

لبیک ممتاز مفتی  Labaik Deluxe Edition Mumtaz Mufti
لبیک ممتاز مفتی Labaik Deluxe Edition Mumtaz Mufti
  • Model: ibu-68
  • SKU: ibu-68
  • ISBN: ibu-68
  • MPN: ibu-68
Sold: 0
Product Views: 3325
$69.00

لبیک ممتاز مفتی  Labaik Deluxe Edition Mumtaz Mufti

Author: Mumtaz Mufti

رسول اللہ ﷺ کے معجزات پر کافی کتابیں لکھی گئی ہیں ۔ بہت ساری سیرت کی کتابیں بھی کچھ نہ کچھ معجزات کی جھلک ضرور دکھاتی ہیں لیکن اس موضوع پر ایک خوبصورت اور پُرلطف کتاب کا دستیاب ہونا بہت ضروری تھا جو عشق مصطفیٰ ﷺ کو بھڑکا دے اور ایمان مسلم کو گرما کے رکھ دے۔ اللہ تعالیٰ نے اپنے فضل و کرم سے مجھے ادارہ بک کارنر جہلم اور ان کے فاضل مصنف پروفیسر محمد اکرم مدنی کو اس نیک مقصد میںکامیاب کیا۔ اس کتاب کی اساس قرآن، حدیث اور بزرگانِ دین کی تشریحات ہیں۔ زیادہ حصہ صحاح ستہ، الخصائص الکبریٰ اور مستند سیرت کی کتب سے ماخوذ ہے۔ اس کتاب میں رسول کریم ﷺ کے معجزات چار حصوں میں تقسیم کیے گئے ہیں: حصہ اوّل: مبادیات (تخلیق نورِ مصطفیٰ ﷺ سے لے کر ولادت طیبہ تک) حصہ دوئم: ارہاصات (ولادت مبارکہ سے لے کر بعثت مبارکہ تک) حصہ سوئم: معجزات (اعلانِ نبوت سے لے کر وصالِ نبوی تک) حصہ چہارم: باقیات (وصال نبوی سے لے کر قیامت تک) رسول اللہ کے نور مبارک کی تخلیق سے لے کر باقی مخلوق کے معرض وجود میں آنے تک اور پھر زمین پر حیات انسانی کے آغاز سے لے کر ولادت طیبہ تک اور آپﷺ کے وسیلہ جمیلہ سے جو عجائبات رونما ہوئے وہ سب حصہ اوّل کی زینت بنیں گے۔ مبادیات مبادی کی جمع ہے جس کے معنٰی ہیں ابتدائی امور۔ حصہ دوئم ’’ارہاصات‘‘ ولادت طیبہ کے وقت حضرت آمنہ کے مکاشفات مشاہداتِ عالم، آپﷺ کے بچپن مبارک کے عظیم الشان عجائبات اور پھر عالم شباب سے لے کر اعلانِ نبوت تک کے خرقِ عادت واقعات سے مالا مال ہوگا۔

انہیں محدثین اپنی زبان میں علاماتِ نبوت‘‘ کا نام بھی دیتے ہیں۔ حصہ سوئم کے گلشن میں کھلنے والے معجزات کے وہ حسین و دلکش پھول ہوں گے جو اعلان نبوت کے بعد رسول اللہﷺ کی عظمتوں کے اظہار کے لیے ظہور پذیر ہوئے یہ پھول ایسے ہیں کہ ان کی تروتازگی، لطافت اور خوشبو ہمیشہ رہے گی جو بھی بیدار حواس سے اس گلشن کی سیر کرے گا اس کی آنکھیں تا ابد روشن رہیں گی اور اس کا دل و دماغ ہمیشہ معطر رہے گا۔ جیسا کہ آپ سب کو معلوم ہے کہ سیدنا محمد رسول اللہﷺ ختم نبوت و ختم رسالت کا تاج پہن کر دنیا میں جلوہ افروز ہوئے۔ اس لیے ان کی نبوت و رسالت تا قیامت جاری رہے گی۔ اگر نبوت و رسالت جاری ہے تو نبوت و رسالت کے ثمرات ودلائل ’’معجزات‘‘ بھی یقیناً جاری رہیں گے اور الحمد للہ یہ جاری ہیں۔ قرآن پاک نے تاقیامت رہنا ہے جو رسول اکرمﷺ کا معجزہ اعظم ہے اس کی تاثیر جو بے شمار انقلابات و عجائبات کی محرک ہے تایومِ آخر برقرار رہے گی اس پر آپ مفصل بحث ان شاء اللہ حصہ سوم ’’معجزات‘‘ کے اوائل میں پڑھیں گے۔ اسی طرح آپﷺ کی امت میں آپﷺ کے معجزات باقی رہیں گے اور قیامت تک اولیائے کرام کی کرامتیں ان معجزات کی یاد تازہ کرتی رہیں گی۔ ان معجزات کو ’’باقیات‘‘ کا نام دیا گیا ہے اور اس میں خصوصاً وہ واقعات درج ہیں جو وصال مصطفویﷺ کے بعد آپ کی قبر مبارک اور رُوحِ انور سے ظاہر ہوئے ہیں حصہ چہارم ان ہی باقیات پر مشتمل ہے۔ اللہ تعالیٰ ہم سب کو اس کتاب سے علمی اور روحانی استفادہ کرنے کی توفیق عطا فرمائے اور مصنف کی اس حقیر کوشش کو اپنے کرم سے قبول فرمائے۔ آمین!

Write a review

Note: HTML is not translated!
Bad Good
Captcha