- Model: ibu-59
- SKU: ibu-59
- ISBN: ibu-59
- MPN: ibu-59
اقبال اور قران Iqbal Aur Quran
Author: Doctor Ghulam Mustafa Khan
ڈاکٹرغلام مصطفیٰ خان پاکستان کی ممتاز روحانی شخصیت، محقق، ماہر لسانیات، عالم دین، مترجم، ماہرتعلیم اور سندھ یونیورسٹی میں پروفیسر ایمریطس تھے۔ وہ ناگپور یونیورسٹی، بھارت اور سندھ یونیورسٹی کے صدرشعبۂ اردو کے عہدے پر فائز رہے۔
ڈاکٹر غلام مصطفیٰ خان نے ابتدائی تعلیم جبل پور، برطانوی ہندوستان سے حاصل کی۔ اس کے بعد مزید تعلیم کے لئے آپ علی گڑھ مسلم یونیورسٹی تشریف لے گئے اور ایل ایل بی، ایم اے (اردو)، ایم اے (فارسی) اور 1947ء میں بارہویں صدی کے مشہور فارسی شاعر سید حسن غزنوی - حیات و ادبی کارنامے کے عنوان سے مقالہ لکھ کر پی ایچ ڈی کی ڈگری حاصل کی۔ 1959ء میں ناگپور یونیورسٹی، ہندوستان سے آپ نے ڈاکٹر آف لٹریچر (ڈی لٹ) کی ڈگری حاصل کی۔
آپ نے اردو، عربی، فارسی اور انگریزی میں 100 سے زائد کتب تصنیف و تالیف کیں۔ آپ کی کتاب اقبال اور قرآن پر آپ کو اقبال ایوارڈ دیا گیا۔ اس کے علاوہ ادبی جائزے، فارسی پر اردو کا اثر، علمی نقوش، اردو-سندھی لغت، سندھی-اردو لغت، حالی کا ذہنی ارتقا، تحریر و تقریر، حضرت مجدد الف ثانی، گلشن وحدت، مکتوبات سیفیہ، خزینۃ المعارف، مکتوبات مظہریہ، مکتوبات معصومیہ، اقبال اور قرآن، معارف اقبال، ردو میں قرآن و حدیث کے محاورات، فکر و نظر اور ہمہ قرآن در شان محمدؐ کے نام سرفہرست ہیں۔
اعزازات:
ڈاکٹر غلام مصطفیٰ خان کی ادبی و تعلیمی خدمات کے صلہ میں حکومت پاکستان نے صدارتی اعزاز برائے حسن کارکردگی اور ستارہ امتیاز سے نوازا۔ اس کے علاوہ نقوش ایوارڈ، اقبال ایوارڈ اور انجمن ترقی اردو کی طرف سے نشان سپاس کے اعزازات بھی دیئے گئے۔