Menu
Your Cart
بسم اللہ الرحمن الرحیم

Sihah Sitta - The Six Authentic Hadith Books | صحاح ستہ

Sihah Sitta - The Six Authentic Hadith Books | صحاح ستہ
Sihah Sitta - The Six Authentic Hadith Books | صحاح ستہ
  • Model: ibu-88
  • SKU: ibu-88
Sold: 0
Product Views: 3409
$1,065.00

صحاحِ ستہ سے مراد حدیث پاک کی چھ مشہور و معروف مستندکتابیں ہیں: ان چھ کتابوں کو ”اصولِ ستہ، صحاحِ ستہ، کتبِ ستہ اور امہاتِ ست“ بھی کہتے ہیں حدیث کے 6 مستند اور مشہور مجموعوں کو صحاح ستہ کہا جاتا ہے۔ ان کتابوں کو اسلامی تعلیم سمجھنے میں بنیادی اہمیت حاصل ہے۔ یہ کتابیں مندرجہ ذیل ہیں:

۔ صحیح بخاری (امام بخاری)

محمد بن اسماعیل البخاری جنہوں نے حدیث کی مستند ترین کتاب صحیح بخاری مرتب کی، اس کتاب کو مرتب کرنے میں اُنہیں سولہ (16) سال کا عرصہ لگا۔ روایتوں سے پتہ چلتا ہے کہ امام بخاری کسی بھی حدیث کو محفوظ کرنے سے پہلے غسل کرکے نوافل پڑھتے اور پھر حدیث کو محفوظ فرماتے۔ امام بخاری کا انتقال 256ھ/70-869ء کو سمرقند میں ہوا۔

۔ صحیح مسلم (امام مسلم)

مسلم بن حجاج النیشاپوری: جن کا انتقال 261ھ/5-874 کو نیشاپور میں ہوا۔ انہوں نے حدیث کی دوسری مستند ترین کتاب صحیح مسلم مرتب کی۔

۔ جامع ترمذی (امام ترمذی)

ابو عیسٰی محمد بن ترمذی: جنہوں نے مشہور ترمذی شریف مرتب کی۔ آپ امام بخاری کے شاگرد تھے۔ آپ کا انتقال 279ھ/3-892ء میں ہوا۔

۔سنن ابی داؤد (امام ابو داؤد)

أبو داود سليمان بن الأشعث بن إسحاق بن بشير الأزدی السجستانی: ایک عرب نژاد فارسی جن کا اانتقال 275ھ/9-888ء میں ہوا۔

۔ سنن نسائی (امام نسائی)

احمد بن شعيب النسائی جو خراسان سے تھے اور 303ھ/16-915ء میں انتقال کرگئے۔ اُنہوں نے حدیث کی معروف کتاب سنن نسائی ترتیب دی۔

۔ سنن ابنِ ماجہ (امام ابنِ ماجہ)

محمد بن يزيد ابن ماجہ: ان کا انتقال 273ھ/87-886ء میں ہوا۔

صحاح ستہ | حدیث پاک کی چھ مشہور و معروف مستندکتابیں

مکمل سیٹ 


صحیح بُخاری مترجم

امامُ المحدثین ابُو عبداللہ مُحمّد بن اسماعیل بُخاری ؒ

مترجم: سیّد مُحمّد اقبال شاہ گیلانی

تین جلدیں مکمل | ضخامت: 3276 صفحات


صحیح مُسلم شریف مترجم

الامام ابو الحسین مسلم بن حجاج بن مسلم القشیری النیشاپوریؒ

مترجم: استاذ العلماء مُحمّد خان نُوری

تین جلدیں مکمل | ضخامت: 2656 صفحات


الجامعُ الصحیح سُنن تِرمِذی مترجم مع شمائل تِرمِذی

امام ابو عیسیٰ مُحمّد بِن عیسیٰ تِرمِذیؒ

مترجم: قاضی محمد ایوب و علامہ ملک عبدالرّزاق

تین جلدیں مکمل | ضخامت:2236صفحات


سُنن نسائی مترجم

تالیف: امام ابو عبدرحمٰن احمد بن شعیب بن علی نسائیؒ

مترجم: مولانا ملک محمد بوستان

تین جلدیں مکمل ضخامت:1948صفحات


سُنن ابنِ ماجہ مترجم

امام ابو عبداللہ محمد بن یزید بن الربعی القزوینی

مترجم: مولانا ملک محمد بوستان

دو جلدیں مکمل | ضخامت:1368 صفحات


سُنن ابی داؤد مترجم

امام ابو داؤد سلیمان بن شعیب سجستانیؒ

مترجم: ابو العرفان محمد انور مگھالوی

تین جلدیں مکمل | ضخامت:1984صفحات

Write a review

Note: HTML is not translated!
Bad Good
Captcha